19/Dec/2018
News Viewed 1712 times
ضلع اوکاڑہ کے 8 سرکاری اسکولوں میں حکومت اور مخیرحضرات کی کوششوں سے سولرانرجی سسٹم مہیا کر دیا گیا۔
اب یہ بھی پڑھیں: سکول وین ٹرین کی زد میں آگئی،12طلباء زخمی
سرکاری اسکولوں کو سولرا نرجی سسٹم فراہم کرنے کی افتتاحی تقریب گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول میں ہوئی۔ تقریب میں کمشنر ساہیوال عارف انور بلوچ اورڈپٹی کمشنر اوکاڑہ مریم خان سمیت سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔سولرسسٹم ضلعی حکومت اور مخیرحضرات کے تعاون سے فراہم کیا گیا ہے, تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ساہیوال ڈویژن عارف انور بلوچ کا کہنا تھا کہ ساہیوال ڈویژن کے دوسرے اضلاع میں بھی سولر انرجی سسٹم لگانے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی ہے, ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ مریم خان نے کہا کہ سولر انرجی پینل کی فراہمی سے سکول بجلی کےبلز کی پریشانی سے آزاد ہوگئےہیں۔