25/Aug/2021
News Viewed 1101 times
کنگسٹن ( ڈیلی پاکستان آن لائن) ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی اننگز میں صرف دو کے مجموعی سکور پر تین وکٹیں گرنے کے بعد ٹیم کی ڈوبتی ناؤ کو نہ صرف بچانے بلکہ پار لگانے پر کپتان بابر اعظم نے فواد عالم کی تعریفوں کے پل باندھ دیے ، کہا کہ ٹیم کے ہر بلے باز کو فواد عالم سے سیکھنا چاہئے ۔
پہلی اننگز میں ناقابل شکست 124 رنز بنانے والے فواد عالم کا ذکر میچ میں فتح کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے خصوصی الفاظ میں کیا ، کہا کہ ہمیشہ سے کہتا ہوں فواد عالم ایک تجربہ کار کھلاڑی ہیں ، انہوں نے مشکل کنڈیشنز میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا، ڈومیسٹک کرکٹ میں 10 ہزار رنز بنانے والے فواد عالم ٹیم کو مشکل صورتحال سے نکالنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔
آگے بھی پڑھیں: محمد حفیظ نے 2013 سے اب تک کرس گیل کو کوئی باؤنڈری نہیں
کپتان بابر اعظم نے کہا کہ جب بھی جیت ملتی ہے بطور کپتان بہت اعتماد ملتا ہے ، تمام کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیا،شاہین شاہ آفریدی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا ، نوجوان فاسٹ بولر نے اپنی عمدہ بولنگ سے میزبان ٹیم کو بیک فٹ پر ہی رکھا ، آج کی جیت پوری ٹیم کی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہے، شاہین بااعتماد باؤلر ہیں ، انہیں بولنگ کا جب بھی کہا جاتا ہے وہ جارحانہ باؤلنگ کرتے ہیں ، یہ میری خوشی ہے کہ ان جیسا باؤلر میرے پاس ہے ۔
اُن کاکہنا تھا کہ ہم نے حکمت عملی کے تحت ویسٹ انڈیز کو چوتھے روز20 اوورز کھلائے، وکٹ سے مدد نہیں ملی تو فیلڈنگ پوزیشنز بدل کر حریف ٹیم پر دباؤ بڑھایا۔