10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

پنجا ب کے مختلف شہر شدید دھند کی لپیٹ میں


پاکستان

02/Jan/2019

News Viewed 2121 times

پنجاب میں دھند کے باعث موٹروے کے چند سیکشنز بند، اسلام آباد میں بارش کے بعد موسم مزید سرد ہوگیا، استور اور غذر میں برفباری کے بعد کئی علاقوں کا راستہ منقطع

پنجاب کے مختلف شہر شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جب کہ موٹروے کے چند سیکشنز دھند کے باعث بند کردیے گئے، اسلام آباد میں ہلکی بارش کے بعد موسم سرد ہوگیا اور بالائی علاقوں میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے پنجاب کے شہر وہاڑی، بورے والا ، میلسی اور گرد و نواح میں شدید دھند ہے اور حد نگاہ 10 میٹر رہ گئی جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے، اسی طرح خانیوال میں بھی شدید دھند ہے اور حد نگاہ صفر ہوگئی لودھراں شہر اور گرد و نواح میں دھند کا سلسلہ جاری ہے جب کہ مانگا منڈی، پتوکی، رینالہ خورد ، اوکاڑہ، ساہیوال، ہڑپہ، چیچہ وطنی، میاں چنوں میں بھی دھند کا راج ہے، دھند کے باعث ملتان خانیوال اور بہاولپور روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کے بعد موسم مزید سرد ہوگیا جب کہ آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی کی تحصیل نکیال اور گرد و نواح میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے

قومی شاہراہوں اور موٹر ویز پر دھند


موٹروے پولیس عمران احمد کے مطابق قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر دھند کا راج ہے جہاں حد نگاہ صفر سے 50 میٹر تک ہے ملتان خانیوال موٹروے اور موٹر وے ایم ٹو لاہور شیخوپورہ بھی دھند کی وجہ سے بند ہے۔ ترجمان موٹرویز کا کہنا ہے کہ دھند کے دوران شہری غیر ضروری سفر سےگریز کریں، گاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور سفر شروع کرنے سے پہلے ہیلپ لائن 130 سے مدد لیں۔

بالائی علاقوں میں برفباری

دوسری جانب گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس سے ضلع کے درجنوں بالائی دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا، شدید برفباری کے بعد بالائی علاقوں کے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئی جب کہ کئی علاقوں میں ٹریفک بھی معطل ہوکر رہ گئی۔

متعلقہ خبریں