19/Mar/2019
News Viewed 1836 times
سابق وزیر اعظم نواز شریف کو العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں احتساب عدالت کی طرف سے سات سال کی سزا لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں کاٹنے کی سزا سنائی گئی تھی جہاں نواز شریف کی کئی بار طبعت ناگوار بھی ہوتی رہی اور انہیں طبعی امداد بھی دی گئی۔سابق وزیر اعظم کی سزا طبعی بنیادوں پر معطل کر کے ضمانت پر رہائی کی درخواست کی سماعت سپریم کورٹ آج کرے گی۔زرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں درخواست کی سماعت کرے گا۔کمرہ عدالت میں صرف مخصوص لوگوں کو جانے کی اجازت ہو گی۔ جس کے لئے سیکورٹی پاس جاری کیے جائیں گے۔
اب زرا یہ بھی پڑھیں: دس سال میں ایک دن بھی تنخواہ نہیں لی؛شہباز شریف
زرائع کے مطابق صرف وکلاء، فرقین اور درخواست گزار کوکمرہ عدالت میں جانے کی اجازت ہوگی۔سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب ، سردار ایاز صادق اور سابق وزیر اطلاعات بھی سپریم کورٹ پہنچ گئے ہیں۔