10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

آج کا دن کیسا گز رے گا


پاکستان

20/Dec/2018

News Viewed 2285 times

حمل: 21 مارچ تا 21 اپریلہمیں خوشی ہے کہ آپ نے ہمارے پر خلوص مشوروں پر عمل پیرا ہو کر اپنے گھر کی فضاء کو انتہائی خوشگوار بنا لیا ہے ۔ یہ عرصہ آپ سے گھریلو مسائل کے سلسلے میں بہت زیادہ تعاون کر سکتا ہے۔

ثور: 22اپریل تا20  مئ آپ کی ہمیشہ یہ خواہش ہوتی ہے کہ ہر شخص آپ کی تعریف کرے اور آپ کو ہر محفل میں اولیت کا درجہ حاصل رہے دوسروں کو حیران کرنا آپ کا مشغلہ ٹھہرا لیکن اس حقیقت کا تو احساس کر لیں کہ لوگ کیا سوچتے ہیں۔

جوزا: 21مئی تا 21 جون چند اہم کاموں میں آپ نے حیران کن کامیابی حاصل کی ان کامیابیوں کے پیچھے ہمارے ان مشوروں کا کس قدر ہاتھ ہے جہ کہ ہم نے آپ کو ن ہی صفحات پر دیے ہیں اس کا اندازہ آپ خود لگا سکتے ہیں۔

سرطان: 22جون تا23جولائی  اپنے ذہن کو ہر قسم کے شبہ سے پاک کر لیں ہم آپ کو تمام حسابات کرنے کے بعد یقین دلاتے ہیں کہ آپ کے شریک حیات آپ سے حقیقی محبت کرتے ہیں، یہ الگ بات ہے کہ وہ اظہار نہیں کرتے۔

اسد: 24جولائی تا23اگست کاروباری سلسلے میں بنائی سکیموں کو عملی شکل ضرور دیں اب آپ کی کامیابی یقینی ہے تعلیمی معاملات بآسانی طے پا سکتے ہیں، سفر شوق سے کریں نتائج بہتر ہی برآمد ہو سکتے ہیں۔

سنبلہ: 24اگست تا23ستمبر ہم یہ تو نہیں کہہ سکتے کہ آپ دوست نہ بنائیں145 ضرور بنائیں، لیکن پہلے دوستی کاایک معیار تو قائم کر لیں جو اس معیار پر پورا اترے اس پر آنکھ بند کرکے بھروسہ کر لیں، انشاء اللہ مایوسی بہت کم ہو گی۔

میزان: 24ستمبر تا23اکتوبر مخالفت کا بازار گرم رہے گا، اس کے باوجود آپ اپنی سکیموں کو عملی شکل دے کر اپنی مالی پوزیشن مضبوط کر سکیں گے، بسلسلہ کاروبار پرانا طریقہ اختیار کریں نتائج حوصلہ افزا نکل سکتے ہیں۔

عقرب: 24اکتوبر تا 22نومبر  بزرگان روحانی سے وابستہ توقعات پوری ہو سکتی ہیں، قریبی عزیزوں کے ساتھ تعلقات مضبوط ہو سکتے ہیں کسی نئی رشتہ داری کے قائم ہونے کا امکان ہے، صحت جسمانی بہتر رہے گی۔

قوس: 23نومبر تا22دسمبر رہائش کی تبدیلی نتیجہ خیز ثابت ہو سکتی ہے، ان تمام کاموں میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں جن میں باوجود کوشش کے آپ کامیابی حاصل نہ کر پائے تھے، آپ جلد بازی اور جذبات کا مظاہرہ نہ کریں۔

جدی: 23 دسمبرتا20 جنوری  موقع مناسب ہے صلاحیتوں کو آزمانے کے لیے تھوڑی سی محنت کر لیں بہت بڑی کامیابی ہو سکتی ہے، رشتہ دار بھی قریب آ سکتے ہیں، شراکتی کاروبار کا آغاز پورے اعتماد کے ساتھ کریں۔

دلو: 21جنوری تا19فروری بسلسلہ عشق و محبت زیادہ گہرائیوں میں نہ جائیں، آپ کے ڈوب جانے کا اندیشہ ہے مخالفین سے الجھنے کے بجائے انھیں راہ راست پر لانے کی کوشش کریں۔اس سلسلے میں مصالحانہ انداز اختیار کرنا آپ کیلیے بہتر ہوگا۔

حوت: 20 فروری تا 20 مارچ  ملنے والے ہر چانس سے پوری طرح فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کیجئے کسی بھی اچھے موقعہ کو محض اپنی فطری کاہلی اور بے نیازی کے تحت نہ گنوایئے آج کا کام کل پر ڈالنے والی پرانی عادت کو ختم کر دیجیے ۔

متعلقہ خبریں