02/May/2019
News Viewed 2477 times
دریائے سوات پر بننے والے مہمند ڈیم کی سنگ بنیاد وزیر اعظم عمران خان نے آج رکھ دی ہے اور اس ڈیم سے پاکستان کو بہت فائدہ حاصل ہو گا۔
دریائے سوات پر تعمیر ہونے والے مہمند ڈیم کا تکنیکی ڈیزائن 2017میں جاری کر دیا گیا تھااور اس ڈیم کے لیے 81ہزار8سو27ایکڑ زمین اس سال واپڈا کو دی گئی ہے۔اس ڈیم کی تعمیر پر 375ارب روپے خرچ ہو ں گے اور اس ڈیم کو بننے میں 5سال کا عرصہ درکار ہوگا۔واپڈا کے مطابق مہمند ڈیم کی بلندی 700میٹر ہے جبکہ اس ڈیم کی لمبائی 760میٹر رکھی گئی ہے۔مہمند ڈیم اپنے اندر 12لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کر سکے گا۔
مزید جانیں:عمران خان 2 مئی کو مھمند ڈیم کی بنیاد رکھیں گے۔
مہمند ڈیم کے پانی سے 17ہزار ایکڑ اراضی کو سیراب کیا جا سکے گا۔ڈیم سے 800میگا واٹ سستی بجلی حاصل ہو گی اس کے ساتھ ہی پشاور،مردان اور چار سدہ کے اضلاع میں سیلاب کے خدشات ختم ہو جائیں گے۔ مہمند ڈیم کی تکمیل کے بعد سالانہ 4ارب 98کروڑروپے کا پانی اور19ارب 60کروڑ روپے کی بجلی ملے گی۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اب تک ڈیم کے لیے 11ارب روپے تک کے عطیات مل چکے ہیں اور باقی حکومت اپنے وسائل اور قرضہ لے کر مکمل کرے گی۔