19/Nov/2018
News Viewed 2114 times
حکومت نئی پٹرولیم پالیسی کا اعلان رواں ماہ کے آخری ہفتے میں کرے گی۔ نئی پالیسی کے تحت تیل، گیس اور ایل این جی کے شعبوں میں بڑی تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کیا گیاہے, پالیسی میں خام تیل کی ایکسپلوریشن کے ساتھ مقامی سطح پر ریفائنریز کی استعداد بہتربنانے کی تجاویز بھی شامل ہیں۔ وزارت پٹرولیم کا دعویٰ ہے کہ مجوزہ پٹرولیم پالیسی کے تحت شروع کیے گئے منصوبے ملک میں تیل و گیس کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے, اوپن بڈنگ کے ذریعے 10 بلاکس پر کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے.
آگے بھی پڑھیں:پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے
ذرائع کے مطابق وزارت پٹرولیم نے تیل اور گیس کی تلاش کیلیے اوپن بڈنگ کے ذریعے 10 بلاکس پر کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں چولستان، شکرگنج ویسٹ، پنجاب اور موسیٰ خیل، خصدار ساؤتھ، تونگ، صورح، ولی ویسٹ، صحرا اور28نارتھ بلاک شامل ہیں۔