03/Apr/2019
News Viewed 2330 times
پاکستان کے شہر رحیم یار خان کے قریب مال گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی جس کی وجہ سے تما م ٹرینوں کا آمدورفت کا نظام خراب ہوگیا ہے۔
پاکستان ریلوے میں حادثے کی وجہ سے ٹرینیں 20گھنٹے سے زائد ٹائم کے بعد بھی تاخیر کا شکارہیں۔مسافر ریلوے جنکشنز پر انتظار میں ہیں مگر ابھی تک کسی ٹرین کو چلایا نہیں گیا۔علامہ اقبال ایکسپریس 22گھنٹوں کی تاخیر کے بعد کراچی پہنچ گئی سفر کے دوران مسافروں کو بھی کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
مزید پڑھیں:زیر سمندر تیل و گیس ملنے سے پاکستان کے معاشی حالات پر اثر؟
مال گاڑی کی وجہ سے پاکستان ریلوے کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے اور بہت سے سوالوں کے جوابات دینے پڑے ہیں ۔پاکستان ریلوے کی تما م تر کارکردگی اس حادثے کا شکار ہو چکی ہے ۔ پاکستان ریلوے کا کہنا ہے کہ ریلوے ٹریک پر ابھی کام جاری ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو پہلے سبی منتقل کیا جائے گا وہاں سے مسافر اپنی منزل پر جانے والی ٹرین میں سفر کر سکتے ہیں۔