10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

مقتول خلیل کی بے گناہ فیملی اور سی ٹی ڈی افسران


پاکستان

23/Jan/2019

News Viewed 1924 times

مقتول خلیل کی بے گناہ فیملی اور سی ٹی ڈی افسران

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت سانحہ ساہیوال سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس میں جے آئی ٹی اور سی ٹی ڈی کے سربراہ ,چیف سیکریٹری سمیت مزید افسران نے بھی شرکت کی۔
جے آئی ٹی کی رپورٹ میں سی ٹی ڈی افسران کو خلیل کے خاندان کے قتل کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی رائے طاہر اور اعلیٰ افسران کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا حکم بھی دے دیا جبکہ مقتول خلیل اور اس کے خاندان کا دہشتگردی سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہوسکا۔

مزید بھی پڑھیں: جان کے محافظ ہی بنے جان کے دشمن


زرایع کے مطابق وزیر قانون راجا بشارت کا کہنا تھا کہ خلیل کے قتل میں سی ٹی ڈی کے افسران ملوث ہیں. زرایع کے مطابق ایس ایس پی جواد قمر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا جبکہ ڈی ایس پی ساہیوال کو معطل کر دیا گیا ہے۔ سانحہ ساہیوال کے واقعےمیں ملوث سی ٹی ڈی کے 5 افسران کے کیس انسداددہشت گردی عدالت جبکہ سی ٹی ڈی کے 6 اہلکار کو جو واقعے میں ملوث تھے باقاعدہ نامزد کر دیا گیا اور مقدمہ دہشت گردی عدالت میں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں