12/Apr/2019
News Viewed 2017 times
بھارت میں لوک سبھا ء الیکشن کے دوران بھارت کے سیاست دان اپنی پارٹی کو ووٹ دینے کے لیے عوام کو دھمکیاں دینے لگے۔
بھارت میں لوک سبھاء کے الیکشن 11اپریل کو شروع ہوئے ہیں یہ دنیا کا سب سے بڑاالیکشن ہے جو کہ 7مراحل میں مکمل ہوگا ۔بھارت آبادی کے لحاظ سے دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے اس لیے بھارت میں ہونے والے الیکشن زیادہ دیر تک چلتے ہیں ۔الیکشن کے پہلے مراحل میں مغربی بنگال بھی شامل ہے مغربی بنگال بھارت کی چوتھی بڑی ریاست ہے۔
مزید پڑھیں:بھارت میں عام انتخابات کی وجہ سے کشمیر میں ہڑتال
بھارتی الیکشن میں پہلے مراحل میں 42نشستیں ہیں جن میں کانگرس پارٹی کے آئی اے ٹی سی اور
ٹی ایم سی ہی زیادہ تر الیکشن جیتنے میں کامیاب ہوتی ہیں۔
آئی اے ٹی سی کی سربراہ ممتا بینر جی بنگال کی وزیر اعلیٰ ہیں ان کی پارٹی کے ممبر کھوکھر میاں نے ایک جگہ خطاب کے دوران عوام کو دھمکی دی ہے اس کا آڈیو کلپ بھی موجود ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر ہماری پارٹی کو ووٹ نہ دیا گیا تو وہ لوگ خود سوچ لیں ان کے ساتھ کیا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یہاں سے 100فیصد ووٹ ہماری پارٹی کو ڈالا جائے گا ۔
دوسری طرف جب کھوکھر میاں تک یہ بات پہنچی تو ان کا کہنا تھا کہ یہ مجھے بدنام کرنے کی سازش جو کہ اپوزیشن نے بنائی ہے ہم سوچ بھی نہیں سکتے کہ مودی سرکار اس قدر گر سکتی ہے ۔اگر انہیں ابھی بھی لگتا ہے کہ یہ دھمکیاں میں نے دی ہیں تو مجھے آڈیو کلپ نہیں بلکہ وڈیو کلپ دکھایا جائے ۔