10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی مقامی ہسپتال میں سرجری


پاکستان

23/Oct/2018

News Viewed 2781 times

ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی مقامی ہسپتال میں سرجری

قائد تحریک منہاج القرآن سربراہ پی اے ٹی ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو علالت کے باعث مقامی ہسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں انکی سرجری ہوئی۔

سربراہ عوامی تحریک چند روز سے علیل تھے اور اپنی رہائش گاہ پر زیر علاج تھے۔ ڈاکٹرز کی ہدایت پر انہیں مقامی نجی ہسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں انکی سرجری ہوئی۔ کامیاب سرجری کے بعد رات گئے وہ گھر منتقل کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: تبدیلی آ نہیں رہی بلکہ اسد عمر تبدیلی لے آئے ہیں

پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نور اللہ صدیقی نے بتایا کہ سربراہ عوامی تحریک روبہ صحت ہیں انکی مقامی ہسپتال میں کامیاب سرجری ہوئی، ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق وہ چند روز مکمل آرام کریں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ سربراہ عوامی تحریک کی صحت یابی کے حوالے سے اندرون و بیرون ملک سے بڑی تعداد میں ٹیلی فون آئے اور کارکنان سیاسی سماجی رہنماؤں نے بھی انکی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جس پر ہم انکے شکر گزار ہیں۔

متعلقہ خبریں