11/Jan/2019
News Viewed 1639 times
کراچی والے بھی گرم کپڑے نکال لیں کیونکہ زرائع کے مطابق لاہور سمیت کراچی میں بھی بارش کی خبر ملی ہے اور بالائی علاقے جیسے گلگت میں وقفہ با وقفہ برفباری کا سلسلہ بھی جاری، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس(24)گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم خشک اور رات میں سرد جبکہ شہر میں بوندا باندی اور بارش ہونے کا امکان ہے۔کراچی کے شمال میں ہوائیں 18کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اور درجہ حرارت کم سے کم 19ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
زرائع کے مطابق محکمہ موسمیات نے لاہور اور اس کے گردونواح میں آئندہ 12گھنٹے میں بارش اورصبح آٹھ بجے درجہ حرارت 10سینٹی گریڈ ریکارڈکیااور کم سے کم درجہ حرارت 5سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا۔
زرائع کے مطابق ملتان کے شہر اور اس کے گد نواح میں مطلع صاف ہے جبکہ بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے، کوئٹہ میں مطلع صاف اور موسم خشک رہنے کا امکان اور درجہ حرارت منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا۔