09/Nov/2018
News Viewed 3204 times
علامہ اقبال میری پسند اور توجہ کا مر کزاس لیے ہیں ، کہ وہ بلند نظر ی ،محبت اور ایمان کے شاعر ہیں ،ایک عقیدہ دعوت اور پیغام رکھتے ہیں ،وہ مغر ب کی ما دی تہذیب کے سب سے بڑے نا قد اور با غی ہیں ،وہ اسلام کی عظمت رفتہ اور مسلما نوں کے اقبال گز شتہ کے لیے سب سے زیا دہ فکر مند، تنگ نظر قومیت ووطینت کے سب سے بڑے مخالف اور انسا نیت اور اسلامیت کے عظیم داعی ہیں ،سید ابوالحسن علی ندوی ،نقو ش اقبال ،علا مہ اقبال وہ پسند یدہ فر د ہیں ،کہ جن کی شخصیت وکلام پر دو ہزار سے زائد کتب لکھی جا چکلی ہیں ۔
ًًٍِاس کی نفرت بھی عمیق،اس کی محبت بھی عمیققہر بھی اس کا ہے اللہ کے بندوں پر شفیق
مزیدپڑ ھیں:ڈاکٹر علامہ اقبال کا آج 141واں یوم پیدائش
بچپن کی بنیا دی تر بیت اور گھر کا خا لص اسلامی ماحول ،اقبال کی یہ خوش نصیبی تھی کہ آپ ایک دین دار گھر انے میں پیدا ہو ئے ،والدین نیک پر ہیزگا ر اور معاملہ فہم تھے ،والدین نے کہیں تعلیم نہ پا ئی تھی ،مگر علوم دینیہ اور فلسفہ سے دلی لگا ؤ تھا ،یہ وجہ تھی کہ آپ کی تر بیت میں کو ئی کسر نہ چھوڑی گئی۔