10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

پاکستان آنیوالی کمپنیوں کو ٹیکس کی چھوٹ


سیاسی

03/Jan/2019

News Viewed 1904 times

وفاقی کابینہ نے تیل کی تلاش کیلئے پاکستان آنے والی کمپنیوں کوٹیکس چھوٹ سمیت دیگر مراعات دینے کا فیصلہ کیا ہے, وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے, وفاقی کابینہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایگزون موبل اور ای این آئی لمیٹڈ کیکرا 1 میں الٹرا ڈیپ ویل ڈرلنگ کے لیے تیار ہے، ڈرلنگ آپریشن رواں ماہ شروع ہو جائے گا جس کے لیے تمام آلات پہنچ گئے ہیں, کابینہ نے آف شور ایکسپلوریشن کمپنیز کو کسٹم ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس کی چھوٹ دینے کی منظوری دی جب کہ فیصلہ کیا گیا کہ کسٹم ڈیوٹی اور ٹیکس ڈیوٹی سہولت تمام آف شور ایکسپلوریشن کمپنی پر لاگو ہو گی۔

آگے بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ کا172 افراد کے نام نہ نکالنے کا فیصلہ


کابینہ کو مزید بتایا گیا کہ آلات میں 3 پلیٹ فارم، سپلائی ویسل، دو ہیلی کاپٹر اور ایک ڈرل شپ شامل ہیں، تمام آلات کی درآمد اور برآمد پر کوئی کسٹم ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس لاگو نہیں ہوگا, فواد چوہدری نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ وزیراعظم نے سبزیوں اور روز مرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں پر ہر ہفتہ رپورٹ مانگی ہے۔

متعلقہ خبریں