24/Nov/2018
News Viewed 2079 times
ایم ڈی پی سی بی کے لیے لوگوں کے انٹرویوز کا مرحلہ پیر یا منگل سے شروع ہو گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مینیجنگ ڈائر یکڑ کے لیے 9 امیدواروں کو شورٹ لسٹ میں شامل کر لیا گیا ہے جن کے انٹرویوز کا سلسلہ پیر یا منگل سے شروع ہوگا کرکٹ بورڈ کے پاس اس پوسٹ کے لیے 150 کے قریب درخواستیں ملی ہوئی تھیں، جن میں سے 9 اومیدوار کی قابلیت اور معیار بہترین ہے جس کی وجہ سے اُن کو منتخب کیا گیا ہے ، اسد علی خان،جاوید ضیا اور ایک HR پر مشتمل پی سی بی کے تین رکنی کمیٹی میں سے 2 یا 3 امیدوار کا چناؤ کر کے اپنی لسٹ چیئر مین پی سی بی کو دیں گے۔ مالی حالات طے ہونے کے بعد بورڈ ممبر ان کی شفارش سے ایک اور امیدوار کو شامل کیا جائے گا۔ایم ڈی کی تقریر کو بہترین اور ضروری قرار دے چکے ہیں، ان کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ ماضی میں سارے اختیارات دینے کا حکم صرف بورڈ کے پاس تھا۔
یہ بھی پڑھیں:بیٹنگ مسا ئل کا حل تلاش کر نے کیلیے ٹیم فکر مند
لیکن اب ایسا نہیں ہو گا بلکہ چیئر مین کے زیادہ تر اختیارات اب ایم ڈی بھی استعمال کر سکے گا، جس کی وجہ سے بورڈ کے فیصلے دیر ی کا شکار نہیں ہوں گے۔ چیف آپریٹنگ آفیسر کی اپنی اہمیت بر قرار رہے گی۔