10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

جنوبی افریقہ کے سابق صدر جیکب زوما کی گرفتاری کے بعد خونی ہنگامے ،127افراد ہلاک


انٹر نیشنل

16/Jul/2021

News Viewed 1106 times

جنوبی افریقہ کے سابق صدر جیکب زوما کی گرفتاری کے بعد خونی ہنگامے ،127افراد ہلاک

جوہانسبرگ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) جنوبی افریقہ کے سابق صدر جیکب زوما کی گرفتاری کے بعد ہنگامے جاری ہیں۔ فسادات میں 127 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

میڈیا کے مطابق جوہانسبرگ اور جیکب زوکا کے آبائی صوبے کوازولونتال میں حالات انتہائی خراب ہونے کے باعث فوج تعینات کر دی گئی ہے ۔متعدد شہروں میں بھی صورتحال کشیدہ ہے، اب تک 2203 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ مشتعل مظاہرین نے متعدد اہم شاہرات پر قبضہ کر رکھا ہے ۔

آگے بھی پڑھیں: مشہور فٹ بالر نے دنیا کی مہنگی ترین گاڑی خرید لی

دوسری جانب حکومت نے حالات قابو کرنے کیلئے 25 ہزار فوجی شہروں میں تعینات کر دئیے ہیں،  ہنگامہ آرائی کی وجہ سابق صدر جیکب زوما کی 15 ماہ کی قید کی سزا کا اعلان بنی۔
جیکب زوما جنوبی افریقہ کے نسلی گروپ زولو میں مقبول ہیں، جیکب زوما پر اپنے دور صدارت کے دوران مبینہ بدعنوانی کے حوالے سے ہونے والی تحقیقات میں پیش نہ ہونے پر توہین عدالت کا الزام ہے۔

متعلقہ خبریں