10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

ملک میں مہنگائی اب بھی کم ہے:اسد عمر


پاکستان

01/Apr/2019

News Viewed 1693 times

ملک میں مہنگائی اب بھی کم ہے:اسد عمر

وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ 2008اور2013کی نسبت ملک میں مہنگائی اب بھی کم ہے ۔
ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس وقت مہنگائی بلکل نہیں جن کو لگتا ہے کہ مہنگائی آسمان چھو رہی ہے تو لوگ ذرا 2008اور 2013کی مہنگایؤں کو یاد کریں اور سوچیں کہ وہ دور مہنگا تھا یا یہ مہنگا ہے۔ان کا کہنا تھا معاشی بحران سے نکلنے کے لیے جو اقدامات کیے اس سے
مہنگائی بڑھتی ہے۔


مزید پڑھیں:پیٹرول،ڈیزل کی قیمتوں میں حیران کن اضافہ
وزیر خزانہ نے کہا کہ اپوزیشن کے سارے سوالوں کا جواب دوں گا، ایاز صادق سمیت پوری اپوزیشن کو چیلنج کرتا ہوں میرے ساتھ کھڑی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات میں 11روپے تک بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا مگر حکومت نے اپنے ٹیکس کم کر کے پیٹرولیم قیمت کم کی ہے۔ان کا کہنا تھا جب ڈالر 105سے145پر جائے گا تب فرق تو پڑے گااور جب عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 32ڈالر سے68ڈالر ہوگی تو فرق تو پڑے گا۔

متعلقہ خبریں