22/Oct/2018
News Viewed 2590 times
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے 100 روزہ ایجنڈے پر پنجاب میں تیز رفتاری سے پیش رفت جاری ہے اور پنجاب ہی وزیراعظم عمران خان کے نئے پاکستان میں لیڈ لے گا۔ انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان کی تعمیر کی جدوجہد میں سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ہر شعبہ زندگی میں شفافیت اور قانون کی حکمرانی قائم کرنا حکومت کا مشن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کی سیاسی پناہ کی درخواست ان کا چور ہونا ثابت کرتی ہے
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ حقیقی تبدیلی کیلئے تعلیم، صحت، سیاحت اور دیگر شعبوں میں اصلاحات لائی جارہی ہیں، ہمارا ہر لمحہ عوامی مفادات کے تحفظ اور ان کے بہتر مستقبل کی فکر میں صرف ہو رہا ہے، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا مقصد عام آدمی کا معیار زندگی بلند کرنا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہماری حکومت قومی مفادات کو سامنے رکھ کر کام کررہی ہے، گڈ گورننس، شفافیت اور کفایت شعاری کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، میرٹ کے خلاف کوئی اقدام نہیں کیا جائے گا، انتظامیہ غیر جانبدار رہ کر فرائض سر انجام دے، صوبے میں کرپشن اور اقرباء پروری کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔