13/Jul/2021
News Viewed 871 times
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پولیس اورحساس اداروں نےبھٹائی آباد میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے جانے والا دہشت گرد کراچی میں 2010 سے 15 تک 38 سے زائد دستی بم حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگرد کے قبضے سے دھماکاخیزمواد،تاریں،دستی بم،موبائل فونزاورشناختی کارڈبرآمد کئے گئے ہیں جبکہ گرفتار دہشت گرد اعلیٰ تعلیم یافتہ اور مختلف اقسام کی دھماکاخیزڈیوائس اوربم بنانے کابھی ماہرہے۔
آگے بھی پڑھیں: وزیر اعظم کا ایران کے بعد جنوبی وزیرستان کا دورہ
پولیس حکام کے مطابق تفتیش کے دوران ملزم نے دستی بم حملوں سمیت ٹارگٹ کلنگ اور متعدد گاڑیاں نذر آتش کرنے کا اعتراف کیا ہے جبکہ ملزم کی جانب سے وارداتوں سے متعلق احکامات بیرون ملک سےملنے کا انکشاف بھی کیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم کا دہشتگرد ملک دشمن ایجنسیوں کا آلہ کار بن کر نوجوانوں کو استعمال بھی کرتا ہے،ملزم سے مزید تفتیش کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔