10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

مودی سرکار پر جعلی کرنسی کا الزام


انٹر نیشنل

13/Apr/2019

News Viewed 2091 times

مودی سرکار پر جعلی کرنسی کا الزام

بھارتی پارٹی کانگرس کے رہنما کپیل سبل نے مودی سرکار پر الزام لگایا ہے کہ مودی سرکار نے اپنی حکومت میں دس کھرب روپے کے جعلی نوٹ بھارت میں منتقل کیے ہیں۔

کانگرس کے رہنما کا کہنا ہے کہ مودی سرکار نے اپنی حکومت میں کرپشن کی اور اس کرپشن میں حکومت کے ساتھ ’’را‘‘ بھی ملوث ہے اورانہوں نے ملک میں کرپشن کرنے پر حکومت کا پورا ساتھ دیا ہے ۔مودی نے دس کھرب کے جعلی نوٹ بھارت میں طیاروں کے ذریعے منتقل کیے را اور بھارتی فورسز نے ان کا پورا ساتھ دیا ہے۔ 
مزید پڑھیں:بھارتی فوج کا کشمیر پر ایک اور حملہ :کشمیری بچہ شہید
اگر کسی کو کوئی مسئلہ ہوتا تو ان کو دہلی سے فون آجاتا اور ان کی سیٹ خالی کر دی جاتی تھی اس لیے یہ کرپشن بہت آسانی سے ہوگئی ۔کانگرس کے رہنما کپیل سبل نے ابھی مودی پر صرف الزام لگایا ہے ابھی ان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت نہیں مل سکا ۔بھارت میں لوک سبھاء کے الیکشن ہو رہیں جس کی وجہ پارٹیاں اب ایک دوسرے پر مختلف الزامات بھی رائج کر سکتی ہیں اس لیے ثبو ت کی بناء پر ہی اس کیس کو آگے بڑھایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں