10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

مہوش حیات نے امیتابھ بچن کو منہ توڑ جواب دیا


شوبز

12/Apr/2019

News Viewed 2349 times

مہوش حیات نے امیتابھ بچن کو منہ توڑ جواب دیا

امیتابھ بچن نے اپنی فلم میں پاکستانی شخص بننے سے انکار کیا جس پر پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے ان کو منہ توڑ جواب دیا۔

امیتابھ بچن کی یہ فلم کافی عرصے سے لکھی جا چکی ہے کہ مگر انہوں نے ابھی تک فلم پر کام نہیں شروع کیا فلم میں امیتابھ بچن کو پاکستانی شخص بننے کا کردار دیا گیا تھا جو انہوں نے پہلے تو قبول کیا تھا مگر بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والے موجودہ معاملات کی وجہ سے انہوں نے اپنی فلم میں پاکستانی شخص بننے سے بھی انکار کر دیا۔
مزید پڑھیں:مہوش حیات کی زندگی پر ایک نظر
بالی ووڈ کنگ کی اس بات سے پاکستان میں موجود ان کے مداحوں کے دل تو دکھے ساتھ ہی مایوسی بھی ہوئی ۔ان سب مایوس ہونے والوں میں پاکستانی اداکارہ پہوش حیات بھی شامل ہیں انہوں امیتابھ بچن کو جواب دیا کہ ہمیں آپ سے یہ امید نہیں تھی جب دو ممالک کے درمیان اس طرح کے حالات ہوتے ہیں فلموں کی مدد سے ہی انہیں جوڑا جا سکتا ہے یہ دو ملکوں کے درمیان پل بن جاتی ہیں اورآپ نے وہی پل بنانے سے انکار کر دیا ہے۔ہم امید کرتے ہیں کہ کسی اور اداکر کی طرف سے ایسی حرکت نہیں ہوگی اور وہ پاک بھارت امن میں اہم کردار ادا کرے گا۔

متعلقہ خبریں