19/Apr/2019
News Viewed 2013 times
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ورلڈ کپ کے لیے روانہ ہونے سے قبل وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم اسلام آباد میں عمران خان سے ملاقات کرے گی ۔اس کے ساتھ ہی کرکٹ ٹیم کے چئیرمین احسان مانی،کوچ مکی آرتھر اور چیف سلیکٹر انضام الحق بھی وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے۔
مزید جانیں:پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان ہوگیا:محمد عامر ورلڈ کپ کا حصہ نہیں
پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کے حکام بھی ملاقات کے لیے شریک ہوں گے۔2019ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے منتخب کیے گئے کھلاڑیوں میں کپتان سرفراز احمد،فخر زمان ،عماد وسیم،بابر اعظم،حسن علی،فہیم اشرف،امام الحق،شاہین شاہ آفریدی،محمد حسنین ، شعیب ملک ،حارث سہیل،محمد حفیظ اور شاداب خان شامل ہیں۔
فاسٹ بولر محمد عامر کو ورلڈ کپ کے لیے سلیکٹ نہیں کیا گیا ان کی جگہ جنید خان کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ان کو ٹیم میں دوبارہ آنے کے لیے انگلینڈ کے خلاف ہونے والے ون ڈے میچز میں اچھی پرفامنس دیکھانی ہوگی۔