22/Nov/2018
News Viewed 2053 times
بالی وڈ کے مشہور ستارے دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی جوڑی نے شادی کے بعد پہلے استقبالیے میں شرکت کی جس کی تقریب بنگلور میں ہوئی۔ ان دونوں کی شادی چند روز پہلے اٹلی میں لیک کومو کے مقام پر ہوئی تھی۔ بالی وڈ کی اس جوڑی نے جب اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کی تو فوراََ مشہور ہو گئی۔ اداکارہ کنگنا رناوت اور دیپیکا پڈوکون دونوں کی ساڑھیاں یکساں نظر آئیں جن پر میڈیا تبصرہ کئے بغیر نہ رہ سکا اور دونوں اداکاراؤں کے لباس کی خوب تعریف کی۔بالی وڈ جوڑی کے استقبالیے کی پہلی تقریب میں کسی بالی وڈ سٹار کو نہیں بلایا گیا البتہ باقی کی دو تقاریب میں کئی بالی وڈ سٹارز کو شرکت کی دعوت دی گئی۔اس تقریب پر دیپیکا نے جو لباس زیب تن کیا تھا اس کا ڈیزائن اور اسٹائل سبیاساچی کا تھا۔
مزید پڑھیں:لوگوں کا دل جیتنے میں ناکام:ٹھگز آف ہندوستان
انہوں نے اداکارہ کو روایتی لحاظ سے تیار کیا تھا۔ رنویر سنگھ نے روہت بل کی ڈیزائن کی ہوئی شیروانی پہن رکھی تھی۔ ا س تقریب میں رنویر اور دیپیکا کے قریبی جاننے والے اور کرکٹ سٹارز نے بھی شرکت کی۔