09/Apr/2019
News Viewed 1691 times
وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان دس دن تک نوکریوں کی بارش کرے گی اور پاکستان میں کوئی بھی اب بے روزگار نہیں ہوگا۔
فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دس دن میں خوشی کا سماء ہوگا کوئی بھی شخص بے روگار نہیں ہوگا معاشی اور سیاسی حالات بہتر ہو رہے ہیں جس کے باعث پاکستان میں نوکریا ں بھی زیادہ ہو جائیں گی اور ہر کسی کو بہت زندگی گزارنے کا موقع ملے گا پاکستان ترقی کی طرف گامزن ہوگا ملکی سیاسی ،معاشی اور ہر لحاظ سے ترقی کرے گا ۔
مزید پڑھیں:وزیر اعظم کی طرف سے ایران کے سیلاب زدگان کے لیے امداد
پاکستانیوں کے لیے نوکریوں کی بارش ہوگی جو کہ ختم ہونے کا نام نہیں لے گی نوکریا ں کرنے والے کم پڑ جائیں گے مگر نوکریا ں ختم نہیں ہوں گی۔پاکستان میں اتنی ترقی ہوگی کہ مزدور سے لے کر پان والا ٹھیلے والا سب کہیں گے آؤ اور اب ہم سے بھی ٹیکس لو ہم دینے کے لیے تیار ہیں اگر دس دن میں ایسا نہ ہوا تو میری تکہ بوٹی بنا دینا۔
ذرائع کے مطابق فیصل واوڈا سے سوال کیا گیا کہ رزاق داؤد کا کہنا ہے کہ پاکستان کنگال ہو چکا ہے اس کے بعد بھی ہم ترقی کا کیسے سوچیں آپ کی باتوں پر کیسے یقین کریں ۔فیصل واوڈا نے کہا کہ رزاق داؤد اب اسمبلی کے رکن نہیں ہیں ان کی کسی بھی بات پر یقین نہ کیا جائے۔