10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

آج کا دن کیسا گز رے گا


پاکستان

12/Dec/2018

News Viewed 1810 times

آج کا دن کیسا گز رے گا

حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا موقعہ مل سکتا ہے اپنی بنائی ہوئی اسکیموں کو عملی شکل دینے کی کوشش کیجئے اور کثیر رقم اکٹھی ہو سکے گی، سفر نزدیکی شوق سے کر سکتے ہیں۔

ثور: 22اپریل تا20  مئ  ۔مزاج کو بدلنے کی کوشش کریں یہ جذباتیت لے ڈوبے گی، آپ کے مخالفین آمادہ صلح ہیں آپ بھی جھک جایئے اس میں آپ کا فائدہ ہے، بزرگان روحانی سے بھی خصوصی فیض حاصل ہو سکتا ہے۔

جوزا: 21مئی تا 21 جون بلا وجہ معصوم لوگوں کا دل دکھا کر ان کی بد دعائیں نہ لیا کریں شاید آپ اس اٹل حقیقت سے واقف نہیں کہ بعض دکھے دلوں سے نکلنے والی پکار عرش کو بھی ہلا کر رکھ دیتی ہے۔

سرطان: 22جون تا23جولائی غیر ملکی سفر نتیجہ خیز ثابت ہو سکتا ہے۔ بزرگان روحانی سے وابستہ توقعات پوری ہو سکتی ہیں۔ کسی نئے کاروبار کی بدولت آپ کو غیر معمولی مالی فائدہ حاصل ہو سکتا ہے۔

اسد: 24جولائی تا23اگست۔حالات خواہ کسی بھی قسم کے سامنے آئیں جذباتی نہ بنیں بلکہ پورے حوصلے و اعتماد کے ساتھ ان کا مقابلہ کیجئے، اپنے دوستوں کی قربت سے ذرا زیادہ ہی پرہیز کریں، رشتہ داروں سے تعلقات کشیدہ ہو سکتے ہیں۔

سنبلہ: 24اگست تا23ستمبر نام نہاد دوست آپ کیخلاف سازش کر سکتے ہیں، بہرحال آپ کو اتنا اندازہ تو ہو ہی چکا ہو گا کہ برے وقت میں کوئی ساتھ نہیں دیتا، بلند و بانگ دعویٰ کرنے والے رشتہ دار بھی قریب آنے سے گریز کریں گے۔

میزان: 24ستمبر تا23اکتوبر اس جدید دور میں انتہائی طاقتور ملک بھی جنگ سے گریز کرتے ہوئے پھوٹ ڈالو اور حکومت کرو کے اصول پر عمل پیرا ہے، کیا آپ میں ہمت نہیں کہ اس سامراجی جنگی طریقہ کار پر عمل پیرا ہو سکیں۔

عقرب: 24اکتوبر تا 22نومبر عزیزوں کے ساتھ صلح تو ہو سکتی ہے اس کے باوجود وہ درپردہ سازش کا بازار گرم رکھیں گے۔ آمدنی و اخراجات کا تناسب یکساں رہے گا۔ جائیداد کی سودے بازی محتاط رہتے ہوئے کریں۔

قوس: 23نومبر تا22دسمبر بہتر یہی ہے کہ آپ حالات سے سمجھوتہ کر لیں تاکہ ذہن پر چھایا ہوا غبار ہٹ جائے اور آپ بھی اردگرد پھیلی ہوئی خوشیوں کو اپنے دامن میں سمیٹ کر اپنی زندگی کا حقیقی لطف حاصل کر سکیں۔

جدی: 23 دسمبرتا20 جنوری۔ موقع مناسب ہے صلاحیتوں کو آزمانے کے لئے تھوڑی سی محنت کر لیں بہت بڑی کامیابی ہو سکتی ہے، رشتہ دار بھی قریب آ سکتے ہیں، شراکتی کاروبار کا آغاز پورے اعتماد کے ساتھ کریں۔

دلو: 21جنوری تا19فروری ۔یہ بات بھی درست ہے کہ کچھ عرصہ سے غیر متوقع ناکامیوں نے آپ کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے آپ بہت چاہتے ہیں لیکن کچھ نہیں ہو پاتا اس کے باوجود ہم یہی کہیں گے کہ ہمت نہ ہاریئے۔

حوت: 20 فروری تا 20 مارچ  آپ جسے پسند کرتے ہیں ضروری نہیں کہ وہ بھی آپ کو چاہے، اگر کوئی محبت کا دعویدار ہے تو پھر اسے ایک خوبصورت خواب سمجھ کر بھلا دیں محبت حسب سابق آپ کو راس نہ آ سکے گی۔

متعلقہ خبریں