21/Dec/2018
News Viewed 2010 times
بغیر انکوائری ہمارے خلاف باتیں شروع ہوجاتی ہیں
پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت نے کہا ہے کہ ہمیں مسلسل میڈیا کی تنقید کا سامنا ہے۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم ہر طرح کے حالات کے لیے تیار ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ججز کے مختلف ادوار کو دیکھا ہے اور ہم نے افتخار چودھری کا دور بھی دیکھا ہے جس نے ڈکٹیٹر کو قوانین تبدیل کرنے کی اجازت دی تھی ۔ اگرچہ عدالت نے کیسز پر بات کرنے سے منع کیا ہے لیکن لوگ اس کی پرواہ نہیں کرتے اور ان پر بحث کرتے ہیں۔ پہلے بھی ایسا ہو چکا ہے ۔ہم نے تو یہ بھی کہہ دیا ہے کہ اگر ان کے پاس کو ئی گواہ ہے تو لے آئیں ۔
مزید پڑھیں:عوامی رابطہ مہم شروع کر نے کا فیصلہ
رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہم ہر طرح کے حالات سے لڑنے کے لیے تیار ہیں ۔ میڈیا ہمیں مسلسل تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے۔ کسی کو بھی نہیں پتا رپورٹ میں کیا ہے۔ ہم نے ہمیشہ ملک کا بھلا چاہا ہے اور جمہوریت کو پروان چڑھایا ہے۔