10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

لفظ ”روحانیت“سے وزیراعظم لڑکھڑا گئے


سیاسی

06/May/2019

News Viewed 2122 times

لفظ ”روحانیت“سے وزیراعظم لڑکھڑا گئے

وزیر اعظم عمران خان نے القادر یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے خطاب پیش کیا جس میں انہیں لفظ روحانیت بولنے میں مسئلہ پیدا ہوا اور انہوں نے روحنیت بول دیا۔


مسلم لیگ ن کی رہنما اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے اس عمران خان کی اس بات پر ٹویٹ کی کہ  ”سیانے کہتے ہیں نقل کے لیے بھی عقل چاہیے،پرچی کا طعنہ دینے والانہ اپنا حلف پڑھ سکا تھا نہ لکھی ہوئی پرچی پڑھ سکتا ہے،پرچی سے پڑھے تو تماشہ بنتا ہے،پرچی کے بغیر پڑھے تو اور بھی بڑا تماشہ بنتا ہے قدرت بھی کس کس طرح بدلے چکاتی ہے“۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف سے عوام کی اور عوام کی نواز شریف سے محبت کی داستان روز بہ روز مضبوط ترین ہوتی جا رہی ہے۔

مزید جانیں:ملک کو فوج نہیں قوم نے متحد رکھنا ہے:عمران خان

عمران خان نے القادر یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا ہے اور اس کے متعلق ان سے ایک لفظ ٹھیک بولا نہیں گیا انہوں نے روحانیت کو روحنیت پڑھا اور پھر لڑکھڑا گئے پھر انہوں نے سہی لفظ بولا تھا۔القادر یونیورسٹی عبدالقاد ر جیلانی کے نام سے بنائی جا رہی ہے اور یہ یونیورسٹی ملک میں اسلام کا رجحان مزید بڑھانے کے لیے بنائی جا رہی ہے۔عبدالقادر جیلانی صوفی بزرگ تھے انہوں نے اسلام کی تعلیمات کو اجاگر کیا اور نبی کریمﷺ کی تعلیمات کو پھلایا۔اس یونیورسٹی میں بھی انہیں تعلیمات کو اجاگر کیا جائے گا اور ملک کی آنے والی نسل کو اسلام کی طرف لایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں