26/Dec/2018
News Viewed 2167 times
بھارت میں بدبخت بیٹی نے فیس بک پر لڑکے سے بات کرنے سے روکنے پر ماں کو ابدی نیند سلا دیا۔
آگے بھی پڑھیں: لیبیا کی وزارت خارجہ کے دفتر میں خود کش حملہ
دلوں کو دہلا دینے والا یہ واقعہ ریاست تامل ناڈو میں پیش آیا جہاں 19 سالہ لڑکی نے فیس بک فرینڈ سے روابط قائم کرنے کی اجازت نہ دینے پر ممتا کا گلا گھونٹے ہوئے ماں کو دوستوں کی مددسے قتل کردیا, مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ 19 سالہ دیوی پریا جو کہ بیچلز کی طالبہ ہے کی مقامی نوجوان سے فیس بک پر دوستی ہوئی جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ گہری ہوتی گئی اور ان کے مراسم بڑھ کر پیار میں تبدیل ہوگئے, پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر ماں کو راستے سے ہٹانے کے لیے قتل کا منصوبہ بنایا اور اپنے دوستوں کو گھر بلا کر ڈنڈوں سے بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ماں کو موت کے گھاٹ اتار دیا, چیخ و پکار کی آواز سن کر پڑوسی جب وہاں پہنچے تو ملزمان بھاگنے کی کوشش کررہے تھے جنہیں مقامی لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا اور بعدازاں ملزمان نے پوری داستان پولیس کو بتادی۔