19/Mar/2019
News Viewed 1968 times
پاک فضائیہ نے جے ایف تھنڈر طیارے سے طویل فاصلے پر دن اور رات کی روشنی دونوں میں ٹھیک نشانہ بنانے اور ٹھیک نشانہ لگانے کا کامیاب تجربہ کیا تھا ، جس کی وجہ سے پاکستان نے دنیا کو یہ بتا دیا کہ ہمیں کوئی کمزور سمجھنے کی غلطی نہ کر بیٹھے اور اب پاک فضائیہ نے ایک اور کامیابی اپنے نام کر لی ہے جس میں پاک فضائیہ کے لڑاکو طیاروں نے روڈ رن وے پر کامیاب لینڈنگ کا مظاہرہ کیا ہے۔پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے ہائی وے اور موٹروے کے مختلف مقامات پر کامیاب طریقے سے لینڈنگ کا مظاہرہ کیا ہے۔
اب زرا یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ کا نئے میزائل کا کا میاب تجربہ
زرائع کے مطابق مشق کا مقصد ہائی ٹیمپو فضائی آپریشنز کا تسلسل برقرار رکھنا ہے۔ طیاروں کو ہائی وے اور موٹر وے پر لینڈنگ کے ساتھ ساتھ ایندھن بھی فراہم کیا گیا اور طیاروں کو موٹر وے پر ہی ہتھیاروں سے لیس بھی کیا۔