24/Jan/2019
News Viewed 2348 times
سانحہ ساہیوال کے بعد ناکوں پر کھڑے پالیس اہلکاروں کے لئے نیانوٹیفیکیشن اسٹینڈرڈ آپریٹنگ طریقہ کار جاری ہو چکا ہے۔ ناکوں پر کھڑے پولیس اہلکاروں کے لئے نیا نوٹیفیکیشن’ایس پی‘ لاہور نے جاری کیا ہے۔ زرائع کے مطابق نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ناکے پر نہ رکنے والی گاڑی پر فائرنگ کر کے نہیں بلکہ وائرلیس پر پیغام جاری کر کے اس گاڑی کو روکا جائے گا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق تلاشی کے دوران کسی قسم کی مزاحمت نہ کی جائے اور ناکوں پر ہر دوسری تیسری گاڑی کو نہیں بلکہ صرف مشکوک گاڑیوں کے ہی روکا جائے۔
مزید بھی پڑھیں: مقتول خلیل کی بے گناہ فیملی اور سی ٹی ڈی افسران
نوٹیفیکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ ڈیوٹی کے دوران گاڑی کے کاغذ چیک نہ کیے جائیں۔
کسی بھی پیدل چلنے والے افراد اورمشکوک گاڑیوں کی چیکنگ انڈرائیڈ فون کے زریعے سے کی جائے۔
پولیس اہلکار وں کیلئے یہ نوٹیفیکیشن ایسے وقت میں جاری کیا گیا جب 19جنووری کو سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے مشکوک مقابلے کے دوران ایک گاڑی پر فائرنگ کر کے میاں بیوی اور تیرہ سالہ بچی سمیت چار افراد کو جاں بحق جبکہ ان کے ساتھ تین بچوں کو بھی زخمی کر دیا۔اس حادثے کے بعد تین افراد کو مبینہ دہشت گرد کا دعویٰ بھی کیا گیا۔>p?