10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

کئی روز کے زوال کے بعد روپے کی واپسی


انٹر نیشنل

13/Dec/2018

News Viewed 1710 times

کئی روز کے زوال کے بعد روپے کی واپسی

کئی روز کے زوال کے بعد روپے کی تگڑی واپسی، بدھ کو کاروباری روز کے اختتام پر اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 40 پیسے کی کمی واقع, بدھ کے روز انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قیمت میں40پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

مزید بھی پڑھیں: تاجرون کو روپے کی بے قدری اور شرح سود بڑھنے پر تشویش


مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں استحکام رہا جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.90روپے اور قیمت فروخت139.00روپے پر مستحکم رہی, دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں40پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید139.00روپے سے گھٹ کر138.60روپے اورقیمت فروخت139.50روپے سے گھٹ کر139.10روپے ہوگئی۔

متعلقہ خبریں