10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

کراچی کے شہر میں پی ایس ایل کی دھومیں


اسپورٹس

07/Mar/2019

News Viewed 1950 times

کراچی کے شہر میں پی ایس ایل کی دھومیں

شہرِ قائد کراچی میں پی ایس ایل سپر لیگ فور کے انعقاد کے بعد کاروباری سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔جہاں کرکٹ میچز سے لطف اندوز ہونے والوں کی تیاریاں عروج پر ہیں وہی شہرِقائد میں سڑکوں اور چوراہوں کو آراستہ کیا جا رہا ہے وہی غیر مقدمی بینرز اور کھلاڑیاں کی تصاویر بھی لگائی جا رہی ہیں۔
جیسے جیسے پی ایس ایل کے میچز کے دن قریب آتے جا رہے ہیں وہی کھیلوں کے سامان فروخت ہونے میں تیزی آ رہی ہے ۔ لوگ اپنی اپنی پسند کی ٹیموں کی ٹی شرٹس اور کیپ خرید تے نظر آرہے ہیں۔ کراچی کے شہر میں کریم آباد، فیڈرل بی ایریا، لائٹ ہاؤس جیسے علاقوں میں کھیلوں کی بڑی دکانیں موجود ہیں جہاں مختلف ٹیموں کی ٹی شرٹس کا سیلاب ہے۔

مزید بھی بڑھیں: شین واٹسن کا بڑا فیصلہ پاکستان کیلئے


زرائع کے مطابق شہرِ قائد میں گارمنٹس کی دکانوں پر کافی رش لگا ہوا ہے ، زینب مارکیٹ میں بھی ٹیموں کی ٹی شرٹس ہول سیل قیمت پرفروخت ہورہے ہیں۔ مختلف سائز کی ٹی شرٹس 120 سے 180 روپے تک کی سیل ہو رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں