09/Apr/2019
News Viewed 1592 times
پاک بھارت کے درمیان ہونے والے معاملات میں بھارت کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے پاکستان کے دو ایف 16طیارے گرائے مگر اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔
پاک فوج میجر جنرل آصف غفورکا کہنا ہے کہ بھارت جھوٹ پہ جھوٹ بولتا ہے اور جب ثبوت مانگا جاتا ہے تو ٹال مٹول کرتا ہے اگر بھارتی فوج نے پاکستان کے طیارے گرائے ہیں تو اس کا ثبوت پیش کریں امریکی اہلکاروں نے پاکستانی ایف 16طیارے صرف اس وجہ سے گنتی کیے کہ اگر وہ تعداد میں
پورے ہیں تو بھارت کی طرف سے کوئی طیارہ نہیں گرایا گیا اور ایسا ہی ہوا پاکستانی طیارے تعداد
میں پورے تھے۔
مزید پڑھیں:بھارت ایک بار پھر سے شرمندہ
میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھارت کے دو طیارے گرائے اور اس بات کا ٹھوس ثبوت بھی ہے اس منظر کی ویڈیوز موجود ہیں بھارتی پائلٹ کو گرفتار کیا گیا اس سے اچھی طرح پیش آیا گیا اگر بھارت کو اب بھی لگتا ہے کہ انہوں نے پاک طیارے گرائے ہیں تو مودی سرکار کو چاہیئے اپنا اور اپنی فوج کا ایک مکمل علاج کروائیں یا پھر الزام تراشی بند کریں جھوٹ بولنا بند کریں اس سے کچھ حاصل نہیں ہونے والا ہے۔