10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

ذولفقار علی بھٹو کی 40ویں برسی پر جلسوں کا اہتمام


پاکستان

04/Apr/2019

News Viewed 1576 times

ذولفقار علی بھٹو کی 40ویں برسی پر جلسوں کا اہتمام

آج سندھ سمیت ملک بھر میں ذولفقار علی بھٹوکی 40ویں برسی منائی جا رہی ہے چئیر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گھڑی خدا بخش میں جلسے کا اہتمام کیا ہے۔

بلاول بھٹو نے ٹرین مارچ کے دوران اس جلسے کا ذکر کیا تھا اور اب انہیں نے اسے سر انجام دیا ہے۔ذولفقار علی بھٹواپنے دور کے سب سے معروف سیاست دان رہے ہیں ۔
ذولفقار علی بھٹو5جنوری1928 کو لاڑکانہ میں پیدا ہوئے انہیں قتل کے الزام میں چالیس سال قبل آج کے دن ہی تختہ دار پر لٹکایا گیا تھا ۔آج ذولفقار علی بھٹو کی برسی پر مختلف جگہوں پر جلسوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔سندھ حکومت نے پورے سندھ میں آج کے دن کی تعطیل منظور کر لی ہے۔
مزید پڑھیں:بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام بدلنا اس کو بند کرنے کی سازش ہے
زولفقار علی بھٹو کے مزار کے پاس گراؤنڈ میں آج 3بجے جلسہ ہوگا جس میں بلاول بھٹو زرداری اور صدر پیپلز پارٹی آصف علی زرداری ذولفقار علی بھٹو کو اخراج تحسین پیش کریں گے۔
ذولفقار علی بھٹو سے محبت کے اظہار کے سلسلے میں آج ملک بھر کی اہم سیاسی شخصیات ان کی یاد گار تصاویر انٹرنیٹ پرشائع کررہے ہیں اور ذولفقار علی بھٹو کو اخراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں