01/Apr/2019
News Viewed 2899 times
کچھ روز پہلے ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم ’پراجیکٹ غازی‘ کچھ خاص بزنس نہ کر سکی۔
زرائع کے مطابق انٹر ٹینمنٹ پی کے ڈاٹ کام اور گلیکسی لالی ووڈ نے بتایا کہ ’’پراجیکٹ غازی‘‘ ریلز کے پہلے روز ہی صرف 30 لاکھ کا بزنس کر پائی ۔فلم کی کہانی اپنے وطن سے محبت کا اظہار ، دلیر اور اپنے وطن پر جان قربان کرنے والے فوجیوں کی ذندگیوں کا احاطہ کرتی ہے۔
زرائع کے مطابق پراجیکٹ غازی کو جولائی 2017 میں ریلیز ہونا تھا مگر کسی تکنیکی وجوہات کی وجہ سے فلم ریلیز نہیں کی جا سکی ۔پراجیکٹ غازی سے ایک ہفتہ پہلے ریلیز ہونے والی فلم ’شیر دل‘ 23 مارچ والے دن ریلیز ہوئی اور اس فلم نے پہلے دن میں ہی ایک کروڑ 15 لاکھ کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی۔
اب زرا یہ بھی پڑھیں: پانچویں اور آٹھویں کے امتحانات کے نتائج جانئیے
فلمی ناقدین کی جانب سے شیر دل اور پراجیکٹ غازی میں کڑا مقابلہ قرار دیا جا رہا تھااور توقع کے مطابق پراجیکٹ غازی بزنس کرنے میں ناکام رہی ۔