10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

صحت کے نام پر کاروبار کرنے والا ادارہ


صحت

29/Dec/2018

News Viewed 2206 times

اقوام متحدہ کے اہم ترین ادارے ورلڈہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیوایچ او) کی طرف سے صحت عامہ کے حوالے سے روزانہ کوئی نہ کوئی خبردار کرنے والی رپورٹ جاری ہوتی ہے

اب یہ بھی پڑھیں: درخت کی چھال تمام مرہموں سے زیادہ موئثر


فضائی آلودگی کیسے ہماری صحت کو تباہ وبرباد کررہی ہے، ڈبلیوایچ او کو دنیا بھر کے مختلف حصوں میں موجود پناہ گزینوں کی فکر بھی بہت زیادہ ستا رہی ہے, یہ ادارہ دنیا والوں کو بتا رہاہے کہ ہرسال پانچ سال سے کم عمر 6.6 ملین بچے صرف اس لئے جاں بحق ہورہے ہیں کہ وہ ماؤں کا دودھ نہیں پیتے، معمولی قیمت کی ویکسی نیشن اور ادویات استعمال نہیں کرتے، انھیں صاف پانی میسر نہیں اور سینی ٹیشن کی محفوظ سہولت دستیاب نہیں, ہرسال15ملین بچے وقت سے پہلے پیدا ہوتے ہیں اور ان میں سے 10لاکھ سے زیادہ موت کے گھاٹ اترجاتے ہیں۔ پوری دنیا میں ہر10میں سے تین افراد امراض قلب میں مبتلا ہوکر جاں سے گزرجاتے ہیں، ہر روز800 خواتین زچگی کے دوران میں پیش آنے والی پیچیدگیوں کے باعث ہلاک ہوجاتی ہیں, پوری دنیا میں معذوری کے20 بڑے اسباب میں سے ایک نفسیاتی بیماریاں بھی ہیں, ڈبلیوایچ او کے اہلکاروں کے دوروں پر سالانہ 200ملین ڈالر خرچ ہوتے ہیں۔ یہ رقم نفسیاتی بیماریوں، ایچ آئی وی، ایڈز، تپدق اور ملیریا پر مجموعی ہونے والے اخراجات سے دوگنا زیادہ ہے۔ ادارے کی جنرل سیکرٹری مارگریٹ شان جو نومبر2006ء سے جون 2017ء تک اس عہدے پر کام کرتی رہیں، مغربی افریقہ کے ممالک کے دوران میں ایسے ہوٹل میں قیام پذیر رہیں جہاں ایک رات گزارنے کے 1000ڈالر یعنی ایک لاکھ 39 ہزار 110روپے خرچ آتاہے۔

متعلقہ خبریں