24/Apr/2019
News Viewed 1833 times
سری لنکا میں ابھی پہلے دھماکوں کی وجہ سے امن قائم نہ ہوسکا اور دہشتگردوں نے مزید دھماکے شروع کر دیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سری لنکا کے دارالحکومت کولمبومیں دہشتگردوں کا ایک اور حملہ ہو گیا کولمبو کے سیوائے سینما میں دہشتگردوں نے دھماکہ کر دیا ہے۔دھماکہ سینما کی پارکنگ میں کھڑی موٹرسائیکل میں ہوا تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔دھماکہ کے بعد ریسکیو کی ٹیمیں اور پولیس سینما میں پہنچ گئے اور علاقے کو پوری طرح گھیر لیا ۔علاقہ میں مزید بم نہ لگیں ہوں اس لیے بم ڈسپوزل ٹیم نے علاقے کی چھان بین شروع کر دی ہے۔
مزید جانیں:سری لنکا میں دھماکہ کرنے والے ملزمان گرفتار
یاد رہے کہ ابھی ایسٹر کے دن سری لنکا میں آٹھ دھماکے ہوئے تھے جس کی وجہ سے 359افراد ہلاک ہوئے تھے اور 500سے زائد زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیے گئے تھے۔پولیس نے 24افراد کو گرفتار کیا ہے جن کا تعلق سری لنکا سے ہی ہے اور انہوں نے بم دھماکے میں دہشتگردوں کا ساتھ دیا ہے ایسا انکشاف کیا گیا ہے اس کے علاوہ پولیس نے ابھی تک کوئی اطلاعات نہیں فراہم کی۔