10/Dec/2018
News Viewed 2015 times
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل آپ کے کسی قریبی دوست کی وجہ سے آپ کا کوئی اہم مسئلہ حل ہو جائے گا، ہو سکتا ہے اس کا تعلق جائیداد وغیرہ سے ہو، محبوب آپ کی توقعات پر پورا اترے گا۔
ثور: 22اپریل تا20 مئ ہر ایک پر اعتبار کر لینا آپ کی بری عادت ہے اور آج اسی عادت کی وجہ سے آپ کو مالی نقصان برداشت کرنا پڑ سکتا ہے، لہٰذا محتاط رہئے۔
جوزا: 21مئی تا 21 جون۔آپ کافی عرصہ کے بعد اپنے والدین کو منانے میں کامیاب ہو جائیں گے اور وہ آپ کی من پسند جگہ پر رشتہ طے کرنے پر راضی ہو جائیں گے، آج آپ کافی مسرور نظر آئیں گے۔
سرطان: 22جون تا23جولائی آپ کا دامن بلاشبہ خوشیوں سے بھرا رہے گا مشترکہ کاروبار میں فائدے کی توقع ہے باوجود کوشش بچت کا خانہ البتہ خالی ہی رہے گا۔
اسد: 24جولائی تا23اگست سسرالی رشتہ داروں سے فائدہ ہو سکتا ہے، اپنی صحت کی جانب سے محتاط رہیں، صحت جسمانی خراب ہو سکتی ہے، اگر کسی چیز کی خرید و فروخت کا ارادہ ہے تو فی الحال ارادہ ترک کر دیں، فائدہ نہ ہو سکے گا۔
سنبلہ: 24اگست تا23ستمبرآج کا دن آپ سے محنت کا طلب گار ہے چھوٹے سے چھوٹے کام کے لئے آپ کو تگ و دو کرنی پڑ سکتی ہے اپنے آپ کو مصروف رکھیں دوستوں سے فائدہ ہو سکتا ہے۔
میزان: 24ستمبر تا23اکتوبرکافی رقم کی بچت ہو سکے گی، قریبی عزیزوں کے ساتھ تعلقات بحال ہو سکیں گے، عشق و محبت کے معاملات میں سوائے مایوسی کے کچھ حاصل نہ ہو سکے گا۔
عقرب: 24اکتوبر تا 22نومبر جنس مخالف میں زیادہ دلچسپی ہرگز نہ لیں، سوائے بدنامی کے کچھ حاصل نہ ہو سکے گا البتہ شریک حیات سے تعلقات بہتر رہیں گے اور آپ کو ڈھیر ساری شاپنگ بھی کروا سکتے ہیں۔
قوس: 23نومبر تا22دسمبر کاروباری اسکیمیں کافی حد تک کامیاب ہو سکتی ہیں مگر ایسا بیٹھے بٹھائے نہیں مل سکتا اس کے لئے آپ کو غیر معمولی کوشش کرنا پڑے گی، اپنی اولاد پر سخت گیری کا مظاہرہ ہرگز کامیاب نہ ہو سکے گا۔
جدی: 23 دسمبرتا20 جنوری والدین جو اولاد کے رشتے کی وجہ سے پریشان ہیں ہرگز نہ گھبرائیں، بہت جلد آپ اپنے فرض سے سبکدوش ہو جائینگے، بلکہ بہتر ہے آپ جن جگہوں پر رشتہ دیکھ رہے ہیں وہاں فی الحال بات نہ ہی کریں۔
دلو: 21جنوری تا19فروری چند بڑے کاروباری لوگوں کے ساتھ آپ کے تعلقات تو استوار ہونگے مگر آپ ان سے فائدہ نہ اٹھا سکیں گے، اخراجات میں اضافہ ہو گا، بہتر ہے ہاتھ روک کر خرچ کیجئے۔
حوت: 20 فروری تا 20 مارچ شریک حیات ہر معاملے میں آپ سے بھرپور تعاون کریں گے، اولاد کی جانب سے کسی قسم کی خوشخبری مل سکتی ہے، سیاسی و سماجی کارکن اعتدال کا راستہ اپنانے کی کوشش کرتے رہیں۔