10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

حمزہ شہباز کے گارڈز کیخلاف مقدمہ درج


سیاسی

06/Apr/2019

News Viewed 2138 times

حمزہ شہباز کے گارڈز کیخلاف مقدمہ درج

حمزہ شہباز کے گارڈز کیخلاف مقدمہ درج
گزشتہ روز نیب نے حمزہ شہبازکے پاس زائد اثاثہ جات کیس کی وجہ سے گرفتاری کے لیے شہباز شریف کے گھر چھاپہ مارا۔

مگر ان کے گھر میں موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے نیب کی ٹیم کو روکنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے نیب کی ٹیم کو حمزہ کی گرفتاری کئے بغیر ہی واپس جانا پڑا۔زرائع کے مطابق گزشتہ روز کے اس واقع کے بعد نیب ٹیم کے ڈرائیور جس کا نام ممتاز حسین ہے اس نے تھانہ میں شہباز شریف کے گارڈز کیخلاف مقدمہ درج کروایا ہے کہ حمزہ شہباز شریف کے گاڈز نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ کپڑے بھی پھاڑیں اور سرکاری گاڑی کا شیشہ بھی توڑا۔
اب زرا یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کے گھر چھاپہ حمزہ شہباز کی گرفتاری ناکام
مقدمہ میں مزید بھی بتایا گیا کہ نیب کی ٹیم کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئی۔زرائع کے مطابق ن لیگ کے اہلکاروں نے بھی نیب کیخلاف درخواست درج کروائی ہے کہ نیب نے چار دیواروں کی سکیورٹی کو توڑنے کی کوشش کی۔

متعلقہ خبریں