10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ایک بار پھر مایوسی کا سامنا


اسپورٹس

28/Mar/2019

News Viewed 2280 times

پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ایک بار پھر مایوسی کا سامنا

ابوظہبی میں ہونے والی ون ڈے سیریز پاکستان آسٹریلیا کے درمیان کل تیسرا میچ تھا اس سے پہلے 2میچز میں قومی ٹیم کو شکست ہوئی تھی اور کل کے میچ میں بھی آسٹریلیا نے پاکستان پر فتح حاصل کی ہے۔
آسٹریلیا کی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کے خلاف50اوور میں267رنز بنائے ۔جبکہ پاکستان کے شاہین 45ویں اوور میں 186رنز پر پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی اور آسٹریلیا کو80رنز سے فتح حاصل ہوئی۔

مزید پڑھیئے:شاہینوں کا آسٹریلیا کے خلاف سیریز برقرار رکھنے کا آخری موقع
آسٹریلیا کی طرف سے عثمان شنواری نے اوپننگ کی مگرپہلے اوور میں وہ بناء کوئی رن بنائے ڈھیر ہو گئے۔مارش نے 14رنز بنا ئے اور آؤٹ ہو گئے۔پیٹر ہینڈز نے اچھی کارکردگی دکھاتے ہوئے 47رنز بناکر وہ بھی لوٹ گئے ۔کپتان ایرون فنچ نے 90رنز بنائے۔آسٹریلیا کی ٹیم 50اوور میں 6وکٹوں کے نقصان پر 266رنز کا ہدف دیا۔
پاکستانی شاہین 96رنز پر آدھی ٹیم کھو چکے تھے اس کے بعد عمر اکمل اور عماد وسیم نے باؤلرز کے خلاف مزاحمت پیش کرنے کی کوشش کی مگر ناکام رہے اور پاکستان کی ٹیم 45ویں اوور میں 186رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی ۔

متعلقہ خبریں