23/Apr/2019
News Viewed 1798 times
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملک بھر میں اپنے49علاقائی دفاترکے قریب رہنے والے طلبہ کے لیے ٹرانسپورٹ کی سہولیات کاآغاذ کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق علاقائی دفاتر میں مزید بہتری لائی جائے گی اور تلبہ مزید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔طلبہ کے لیے ٹراپورٹ کی سہولت کا آغاذ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے کیا انہوں نے بہاولپور کے طلبہ کے لیے مزاد کوسٹر کی سہولت فراہم کی ہے ۔انہوں نے اعلان کیا کہ ملک کے تمام طلبہ کو مزید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:دنیا بھر میں آج کتب کا عالمی دن منایا گیا
اس کے علاوہ یونیورسٹی کے اساتذہ کے لیے بھی ٹرانسپورٹ کا اہتمام کیا گیا ہے تا کہ وہ کسی قسم کی پریشانی نہ محسوس کریں اور امتحان میں طلبہ پر پورا وقت دیں ۔ڈائریکٹر ریجنل سروسز انعام اللہ نے وائس چانسلر کا ان اقدامات کی بنا پر شکریہ ادا کیا ۔