09/Apr/2019
News Viewed 1790 times
لاہور سے کراچی جانے والی نان سٹاپ ٹرین جناح ایکسپریس کاحال ہی میں افتتاح کیا گیا ہے اور ساتھ ہی اس کے کرایوں میں کمی بھی کر دی گئی ہے۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عوام کوآسانیاں فراہم کرنا ہمارا فرض اس لیے ہم نے اس ٹرین کا افتتاح کیا ہے اور اس کے کرایوں میں کمی بھی کی ہے تا کہ لاہور سے کراچی جانے والے مسافر اچھا سفر کر سکیں اور زیادہ پیسے بھی خرچ نہ ہوں ۔ان کا کہنا تھا کہ کرایوں میں بچوں کے لیے خصوصی رعائیت کی جائے گی اگر کوئی لاہور سے کراچی یا کراچی سے لاہور جانا چاہے تو انہیں ایک دن پہلے ٹکٹ بک کروانی ہوگی ۔اپنی فیملی کے ہمراہ پر سکون سفر کرنے کے لیے جناح ایکسپریس میں سفر کریں تا کہ ٹائم کی بچت ہو اور کرایہ بھی کم لگے۔
مزید جانیں:گذشتہ 2روز سے ٹرین سروس متاثر:رحیم یار خان
ریلوے وزیر نے کرایوں میں کمی کرتے ہوئے کہا کہ جہاں مسافر سے پہلے 6500لیا جاتا تھا اب6200کرایہ لیا جائے گااور بچوں کی ٹکٹ میں 1900تک کی رعائیت کی جائے گی ۔ریلوے نظام کو بہتر بنانے کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے اور عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔