02/Jul/2021
News Viewed 1285 times
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) گزشتہ 24گھنٹو ں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے سبب مزید 24 اموات جبکہ ایک ہزار 277نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ مثبت کیسز کی شرح 2.72 فیصد رہی۔
دل کے مریضوں کیلئے پہننے والی ای سی جی مشین تیار:آگے بھی پڑھیں
نیشنل کمانڈ اینڈکنٹرول آپریشن سنٹر(این سی او سی ) کے مطابق پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار345 اور مثبت کیسز کی تعداد نو لاکھ 59 ہزار685 ہوگئی ہے جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 31 ہزار 910ہے اور نو لاکھ پانچہزار430 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
این سی اوسی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار761افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں پانچ ہزار 478، خیبرپختونخوا چار ہزار 324، اسلام آباد 779، گلگت بلتستان 111، بلوچستان میں 309 اور آزاد کشمیر میں 583 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔