22/Mar/2019
News Viewed 1681 times
ماورہ حسین اپنی وکالت کی پڑھائی یونیورسٹی آف لنڈن سے کر رہی تھی جبکہ اسی کے ساتھ وہ اپنی شوٹنگ بھی جاری رکھتی تھی ۔اس لیے کچھ لوگوں نے ان پر الزام لگایا کہ انہو ں نے اپنی وکالت کی ڈگری 5کروڑ میں خریدی ہے۔ماورا کا کہنا ہے کہ’میں بہت امیر ہوں اس لیے میں نے یونیورسٹی آف لنڈن سے وکالت کی ڈگری 5کروڑ میں خریدی ہے لیکن تکنیکی طور پر یہ نا ممکن ہے مگر لوگوں کے تبصرے پر میں بہت حیران ہوئی ہوں،مجھے لوگوں کی اس سوچ پر ہنسی آتی ہے مگر ایسی باتوں کو نظر انداز کر کے ہی آگے بڑھا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیئے:ہمایوں سعید کی تاریخ رقم کرنے کی تیاری
ماورا اپنی شوبز کی دنیا کے ساتھ ساتھ اپنی پڑھائی پر بھی توجہ دیتی تھی وہ صبح جلدی اٹھتی تھی اور شوٹنگ پر جانے سے قبل پڑھائی کرتی تھی اور شوٹنگ کے دوران انہیں جب وقت ملتا تو وہ اپنی پڑھائی کرتی تھی۔