10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

پاکستانی فلم ’’رانگ نمبر 2‘‘عید الفطر پر رلیز ہوگی


شوبز

13/Apr/2019

News Viewed 2499 times

پاکستانی فلم ’’رانگ نمبر 2‘‘عید الفطر پر رلیز ہوگی

پاکستانی فلم رانگ نمبر سال 2015میں رلیز ہوئی تھی جس کی دوسری سیریز اس سال عیدالفطر پر رلیز کی جائے گی جسے ’’رانگ نمبر 2‘‘کا نام دیا گیا ہے۔

ہدایت کار یاسر نواز نے اس فلم کا ٹریلر جاری کر دیا ہے اور فلم کو عیدالفطر پر رلیز کرنے کا اعلان کیا ہے ۔فلم کا ٹریلر دیکھ کر کہانی کی تو خاص سمجھ نہیں آتی البتہ یاسر نواز میں اس فلم میں کامیڈی سینز بہت شامل کیے ہیں جو کہ مداحوں کو بہت پسند آئیں گے۔
مزید جانیں:پرمیش ورما کی نئی فلم مئی میں رلیزہوگی
رانگ نمبر کی طرح اس فلم میں بھی جاوید شیخ اہم کردار ادا کر رہے ہیں مگر فلم کے اہم کردار بدل دیے گئے ہیں اس فلم میں نیلم منیر اور سمیع خان اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور ان کی اداکاری دیکھ کر لگتا ہے اس سال یہ فلم زیادہ بزنس کرے گی ۔فلم اس سال عید الفطر پر فلم ’’دی لجنڈ آف مولا جٹ ‘‘ کے ساتھ ہی رلیز کی جائے گی اور ان دونوں فلموں کے ساتھ مہوش حیات کی فلم ’’چھلاوا‘‘ بھی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ خبریں