10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

محبت کرنا مشکل


شوبز

24/Dec/2018

News Viewed 1740 times

محبت ایک طرح کا جُنون و سودا ہے جو صورت انسانی کو دیکھنے سے دِل میں پیدا ہوتا ہے۔ محبت کی بنیاد تجربے یا مشاہدے پر نہیں بلکہ تخیل کے تعاقب پر ہوتی ہےـ

مزید بھی پڑھیں: لڑکی کی محبت میں گرفتار شخص


محبت ایک وجدانی جذبہ ہے گو کہ اس سے بڑا دھوکہ فطرت قائم نہیں کرسکتی, لیکن یہ محبت متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کےلیے ایک بے حد پیچیدہ معاملہ ہے, ہمارے معاشرے میں یہ ایسا طبقہ ہے جو نمائشی تو ہے مگر ناقابلِ عمل اخلاقیات کا اسیر ہوتا ہے۔ اِس طبقے کےلیے مذہب اور معاشرہ ایک ایسی مجبوری ہوتے ہیں جنہیں نہ تو یہ پوری طرح اپنا سکتا ہے؛ اور نہ ہی ترک کر سکتا ہے۔ بس یوں جانیے کہ اِس طبقے کے افراد اس کی دُم پکڑے گھسٹتے رہتے ہیں, کیونکہ ہم جس معاشرے میں رہتے ہیں وہاں محبت کے مفہوم میں عورت کو حتی الامکان رومانویت اور تصور پرستی کی تصویر میں ڈھالا ہے، مَرد کی نظر میں عورت کی جو شبیہ پیدا کی ہے، وہ رُومانویت اور جِنسی تسکین حاصل کرنے تک ہی محدود ہے, انسان کے دل میں موجود بے چینی اُسے delusion میں مبتلا کر دیتی ہے۔, کئی مرتبہ تو اِس طرح کا سانحہ صرف ایک فریق کے ساتھ ہی پیش آتا ہے جس کے باعث اسے طویل عرصے تک یک طرفہ محبت کا عذاب جھیلنا پڑتا ہے۔ یہ معاملہ دو طرفہ بھی ہو، تو بے جا کشش انہیں ایک دوسرے کو سمجھنے کا موقع نہیں دیتی۔ ویسے تو سماجی پابندیوں کے باعث براہِ راست ملاقات کے مواقع کم ہی نصیب ہوتے ہیں,دونوں فریق اپنے بیچ موجود خلا کو ایک دوسرے کے تخیلاتی محاسن سے بھرنا شروع کر دیتے ہیں؛ اور یوں خود کو اِس یقین کا اسیر کر لیتے ہیں کہ اِن کا محبوب دنیا کا نایاب ترین فرد ہے۔ یہی تخیلاتی محاسن جب شادی کے بعد ناپید ملتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ آہ! ہم جسے سونا سمجھے تھے، وہ تو پیتل نکل آیا۔ اب ایسے حالات میں بھلا شادی سے پہلے کی افسانوی محبت کیونکر باقی رہ سکتی ہے؟

متعلقہ خبریں