10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو انفرادی سزا :رمضان شوگر مل کیس


سیاسی

09/Apr/2019

News Viewed 2458 times

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو انفرادی سزا :رمضان شوگر مل کیس

عدالت نے حمزہ شہباز اور شہباز شریف کو رمضان شوگر کے کیس میں انفرادی سزا دینے کا حکم دے دیا اورگواہوں کو عدالت میں طلب کر لیا۔

عدالت میں رمضان شوگر ملز اور آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کیس سماعت ہو چکا ہے مگر نیب نے رمضان شوگر ملزکیس کو عدالت میں پیش کرتے ہوئی شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم لگایا کہ رمضان شوگر مل کے نالوں کی تعمیر میں عوام کا پیسہ لگا ہے ۔شہباز شریف نے کہا کہ نیب نے غلط کیس بنائے ہیں عدالت نے شہباز شریف کو حکم دیا کہ ابھی آپ صرف سنیں جب آپ کی باری آئے گی تو آپ بول سکتے ہیں آپ کی تمام باتیں سنی جائیں گی۔
مزید پڑھیں:حمزہ شہباز کی ضمانت میں مزید دیری
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ خدا جانتا ہے دس سالوں میں میں نے 2300ارب روپے بچائے ہیں نالوں کی تعمیر کسی قسم کا کوئی بھی غلط پیسہ استعمال نہیں کیا گیا ۔شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے عدالت میں آنے سے قبل سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ۔
عدالت نے شہباز شریف کو منی لانڈرنگ کیس اور آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں طلب کر لیا ہے اور اس کے ساتھ ہی شہباز شریف کو3دسمبر2018 بھیجے گئے سوالنامے کے جوابات لانے کا بھی حکم دیا گیا۔شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کے بینک اکاؤنٹ میں 11کروڑ22لاکھ91ہزار307روپے ٹرانسفر ہوئے عدالت ان کا بھی حساب لے گی۔ 

متعلقہ خبریں