10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

گو گل کا پاکستانی کر کٹر حنیف محمد کو خراج تحسین


اسپورٹس

21/Dec/2018

News Viewed 1822 times

گوگل نے ممتاز پاکستانی کرکٹر حنیف محمد کو ان کی سالگرہ پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے

گوگل نے اپنے تخلیقی خاکے 146ڈوڈل145 سے اس بار پاکستان بلکہ دنیا کے لیجنڈ کرکٹر حنیف محمد کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے حنیف محمد کو دنیائے کرکٹ کے ٹیسٹ میچوں میں سب سے طویل اننگ کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے جو 1957ء اور 1958ء کے دوران ویسٹ انڈیز کے خلاف 970 منٹ طویل تھی حنیف محمد 21 دسمبر 1934ء کو غیرمنقسم ہندوستان کی ریاست جونا گڑھ میں پیدا ہوئے تھے۔ اپنے عروج کے دور میں انہیں دنیا کے بہترین ٹیسٹ کرکٹر کا اعزاز حاصل رہا۔ اپنے 17 سالہ کیریئر میں انہوں نے 55 ٹیسٹ میچ کھیلے اور ٹیسٹ میچ میں ٹرپل سینچری بنانے والے پہلے پاکستانی کا سہرا بھی انہی کے سر ہے اسی بنا پر انہیں لِٹل ماسٹر کہا جاتا ہے

مزید پڑھیں:آسٹریلیا کے ہاتھوں بھارت کو146رنز سے شکست


انہوں نے سب سے زیادہ فرسٹ کلاس کرکٹ اننگ کھیلنے والے کھلاڑی کا سرڈان بریڈمین کا ریکارڈ بھی توڑا تھا۔ ایک موقع پر انہوں نے بہاولپور بمقابلہ کراچی میں 499 رنز بھی بنائے تھے اور 500 رن کی کوشش میں رن آؤٹ ہوئے۔ فیلڈنگ میں وہ وکٹ کیپر رہے اور اس کے علاوہ باؤلنگ بھی کی۔ حنیف محمد 11 اگست 2016ء کو 81 سال کی عمر میں اس جہانِ فانی سے رخصت ہوئے۔

متعلقہ خبریں