17/Jan/2019
News Viewed 2293 times
فرانس کے شہر لیون میں یونیورسٹی کی عمارت میں دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے۔ زرائع کے مطابق یونی ورسٹی کی چھت پر دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس نے دیکھتے دیکھتے شدت اختیار کرلی, دھماکے کے بعدپولیس اور فائر بریگیڈ نے عمارت کو گھیرے میں لیکر آگ بجھانا شروع کردی. پولیس کے مطابق چھت پر تعمیراتی کام کے دوران ایک گیس کی بوتل میں دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں آگ لگ گئی تاہم دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔چند دن قبل دارالحکومت پیرس کی ایک بیکری میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور کچھ افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔
اب زرا یہ بھی پڑھیں: چین کاچاند پر کپاس اگانے کا تجربہ
سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی دھماکے کی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے
Now: Huge explosion and fire at one of the University of #Lyon's campuses. People are being urged to avoid the area. pic.twitter.com/L5kNBrohjZ
— Benjamin Alvarez (@BenjAlvarez1) January 17, 2019