28/Dec/2018
News Viewed 1793 times
قومی احتساب بیورو (نیب) کے زیرحراست اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی زیرصدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا پہلا اجلاس آج 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔
آگے بھی پڑھیں: پانچ آزادانہ تجارتی معاہدے کر لیے
اجلاس کے پہلے دن کمیٹی ونگ کے افسران اراکین کو بریفنگ دیں گے اور اجلاس کو بتایا جائے گا کہ ماضی میں کمیٹی نے کیا کام کیا اور کتنا کام باقی رہ گیا ہے, کمیٹی کا دوسرا اور تیسرا اجلاس بالترتیب پیر (31 دسمبر) اور منگل (یکم جنوری) کی صبح ہوگا, آج ہونے والے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس کے لیے بھی گذشتہ روز شہباز شریف کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست کی گئی، جسے اسپیکر نے منظور کرتے ہوئے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے, گذشتہ روز وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے شہباز شریف کو پی اے سی چیئرمین بنانے کے فیصلے کو 'آئین وقانون کے منافی' قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس معاملے پر سپریم کورٹ جانے کا سوچ رہے ہیں۔